ایف آئی اے انٹر پول کی کارروائی کے دوران قتل کیس میں مطلوب ملزم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق اشتہاری ملزم کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے ایف آئی اے کے ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت گوجرانوالا میں مقدمہ درج تھا۔
ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔
Comments are closed.