اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

ایف آئی آر کی درخواست ٹینشن میں لکھی تھی، والد پی ٹی آئی جاں بحق کارکن

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جاں بحق کارکن بلال کے والد لیاقت علی کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کیلئے درخواست ٹینشن میں لکھی تھی، مجھے کسی نے اغوا کیا نہ پولیس نے تھریٹ کیا، جب تفتیش کیلئے بلائیں گے جاؤں گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال کے والد لیاقت علی نے کہا کہ واقعے کا عینی شاہد نہیں ہوں، سی ایم، آئی جی اور ڈی آئی جی کو ملوث نہیں کرنا چاہتا، بلال پر تشدد میں ملوث افراد کو پکڑیں، ہو سکتا ہے میں معاف کردوں۔

ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے پتھراؤ کیا، ڈنڈے برسائے جس سے 13 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔

لیاقت علی نے مطالبہ کیا کہ اصل ذمہ داروں کو سامنے لے کر آئیں۔

پی ٹی آئی کارکن کے والد نے کہا کہ بلال نے بھائی کو فون کیا اور کہا پکڑا گیا ہوں، امی ابو کو بتا دو پھر اطلاع ملی وہ ہلاک ہوگیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور میں ریلی کے دوران ہلاک ہونے والے پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ سامنے آگئی۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی موت تشدد سے ہوئی۔ اس کے جسم پر تشدد کے نشان تھے۔

علی بلال کا پوسٹ مارٹم کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.