بدھ 10؍ ربیع الاوّل 1445ھ27؍ستمبر 2023ء

ایشین گیمز: خاتون کھلاڑی کا موبائل کھوگیا، ہزاروں تھیلے کھنگالنا پڑ گئے

چین کے شہر ہینگزو میں جاری ایشین گیمز کے رضا کاروں نے ناممکن کو ممکن بنادیا۔ ایونٹ کے دوران ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی شطرنج کی کھلاڑی 12 سالہ لیو تیان یی کا موبائل فون کھو گیا تھا جسے رضاکاروں نے سیکڑوں کچرے کے تھیلوں میں سے تلاش کر کے اُنہیں واپس لوٹا دیا۔

چین کے شہر ہینگزو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں شطرنج کے مقابلے میں ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ کھلاڑی ‘لیو تیان یی’ کا 10 ہزار سیٹوں پر مشتمل اسٹیڈیم میں موبائل فون گم ہوگیا۔

بدقستمی یہ تھی کہ ان کا موبائل بند تھا جس کی وجہ سے اُسے ڈھونڈنے والوں کےلیے یہ مشن امپاسبل بن گیا تاہم گراؤنڈ اسٹاف نے موبائل کو 5 لاکھ 23 ہزار مربع میٹر کے اسٹیڈیم میں تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس مقصد کے لیے اُنہوں نے رات بھر کچرے کے ہزاروں تھیلے کھنگالے اور 24 گھنٹے سے کم وقت میں موبائل تلاش کر کے کھلاڑی کو اُسے واپس کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.