جمعرات 11؍ربیع الاول 1445ھ28؍ستمبر 2023ء

کراچی ایئرپورٹ کسٹمز فریٹ یونٹ پر ٹیکس چوری کا اسکینڈل سامنے آگیا

کراچی ایئر پورٹ کسٹمزائز فریٹ یونٹ پر کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کا اسکینڈل سامنے آگیا۔

حکام کے مطابق ٹیکس چوری نجی کمپنی کے منگوائے گئے کنسائمنٹ میں جعلی دستاویزات کی مدد سے کی گئی۔

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن حکام کے مطابق نجی کمپنی ٹیکس چوری میں ملوث ہے، ٹیکس چوری کےلیے نیٹ ورکنگ ایکویپمنٹ کی انڈر انوائسنگ اور جعلی رسیدیں جمع کروائی گئیں۔

حکام کے مطابق درآمد کنندہ نے کنسائنمنٹس کے درآمدی سامان کی قیمت کو نمایاں طور پر کم کیا، سامان کی ڈکلئیرڈ قیمت ایک کروڑ 44 لاکھ ظاہر کی گئی۔

کسٹمز حکام کے مطابق برآمدہ سامان کی اصل قیمت 43 کروڑ 71 لاکھ سے زائد بنتی ہے، مجموعی طور پر 14 کروڑ روپے کا ٹیکس چھپانے کی کوشش کی گئی۔

حکام کے مطابق ایف آئی آر میں 6 مختلف شراکت داروں اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.