بدھ 10؍ ربیع الاوّل 1445ھ27؍ستمبر 2023ء

فلسطین کے صدر کو سعودی سفیر نے سفارتی اسناد پیش کردیں

فلسطینی صدر محمود عباس کو سعودی سفیر نائف بن بندر السدیری نے سفارتی اسناد پیش کردیں۔

نائف بن بندر السدیری القدس میں سعودی قونصل جنرل کے فرائض بھی انجام دیں گے۔

صدر محمود عباس کے مشیر برائے سفارتی امور ماجدی الخالدی نے سعودی سفیر نائف السدیری کی اسناد وصول کیں۔

نائف بن بندر السدیری کو اگست میں فلسطینی علاقوں کیلئے غیر مقیم سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

اوسلو معاہدے کے بعد کسی بھی سعودی وفد کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا یہ پہلا دورہ ہے۔

سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینی تنازع کو اہمیت دیتا ہے، ایسی فلسطینی ریاست کیلئے کوشاں ہیں جس کا صدر مقام مشرقی بیت المقدس ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب بین الاقوامی قراردادوں کی روشنی میں تنازع کا حل چاہتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.