بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایشیا کپ ہارنے کے بعد نسیم شاہ کی پہلی پوسٹ

پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جانب سے ایشیا کپ 2022 میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد پہلی پوسٹ کی گئی ہے۔

نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں نسیم شاہ گراؤنڈ کے اندر فیلڈنگ پر موجود نظر آ رہے ہیں۔

نسیم شاہ کا ویڈیو کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ایشیا کپ کے دوران آپ سب کی جانب سے محبت اور حوصلہ افزائی کرنے کا بہت شکریہ، انشاءاللّٰہ آئندہ مزید مضبوط ہو کر آؤں گا۔

پاکستان بمقابلہ افغانستان کے دوران قومی کھلاڑی نسیم شاہ کی جانب سے لگائے گئے دھواں دار چھکے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 19 سالہ نسیم شاہ فاسٹ بولر ہیں جو اپنی سخت محنت کے سبب اچھی بیٹنگ بھی کر لیتے ہیں اور ایشیا کپ ے دوران ٹیم پر مشکل وقت پڑنے پر ذمہ داری کے ساتھ کھیلتے بھی نظر آئے۔

ایشیا کپ کے دوران پاک افغان میچ میں اپنے دھواں دار چھکوں کے ذریعے پاکستان کو جتوانے والے نسیم شاہ کو بھی جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کی طرح ید رکھا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.