ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود کی وفاق سے پنجاب واپسی پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بزدار حکومت میں ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئی تھیں، ان کو مختلف شکایات پر او ایس ڈی بنایا گیا اور وفاق میں بھیج دیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے انوش مسعود کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا، حکومت بدلتے ہی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انوش مسعود کی خدمات واپس پنجاب کے سپرد کردی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایس پی انوش مسعود کی وفاق سے پنجاب واپسی پر پولیس کی اعلیٰ قیادت کے تحفظات سامنے آئے ہیں۔
ایس پی ڈاکٹر انوش مسود کا کہنا ہے کہ ان کے اوپر عائد الزامات کے تحت کوئی انکوائری ہے تو بتائیں، ذاتی پسند ناپسند کا کوئی علاج نہیں، صرف الزام تراشی کی جارہی ہے۔
Comments are closed.