مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم ایسا کبھی نہیں کریں گے کہ اسمبلیوں سے استعفے دے دیں اور ان نشستوں پر پیپلز پارٹی قبضہ کر لے۔
احسن اقبال نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ استعفوں کے بعد ہماری نشستوں پر پی پی پی قبضہ کرسکتی ہے۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا جیو نیوز کے پروگرام’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر کی کرسی لے کر صادق سنجرانی کے مقابل ہار مان لی ہے۔
Comments are closed.