ایران کے یورینیئم افزودگی بڑھانے کے فیصلے پر سعودی عرب نے تحفطات کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کا یورینیئم افزودگی میں اضافہ پرامن جوہری پروگرام کا حصہ نہیں ہوسکتا۔
ریاض سے جاری بیان میں سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کشیدگی بڑھانے سے اجتناب کرے۔ ایران سنجیدگی سے جوہری معاہدے پر عالمی طاقتو ں سے مذاکرات کرے۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ کسی بھی معاہدے میں علاقائی ریاستوں کے تحفظات کو بھی مدنظر رکھاجائے۔
یاد رہے کہ ایران نے آج سے یورینیئم افزودگی 60 فیصد تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
Comments are closed.