ایران نے خلیج عمان میں مارشل آئی لینڈز کے آئل ٹینکر کو پکڑ لیا۔ امریکی بحریہ کے مطابق ایرانی بحریہ نے مارشل آئی لینڈز کے آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا ہے۔
امریکی بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ خلیج عمان میں ایرانی بحریہ کا اقدام بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے۔ امریکی بحری بیڑہ زیر قبضہ آئل ٹینکر کی صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔
امریکی بحریہ کے مطابق ایران مسلسل بحری جہازوں کو ہراساں اور ان کےحقوق میں مداخلت کر رہا ہے۔
امریکی بحریہ کے مطابق ایران کا بحری جہازوں کو ہراساں کرنا سمندری سلامتی اور عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے۔
Comments are closed.