ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

ایران بیانات نہیں صرف عمل چاہتا ہے، سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران بیانات نہیں صرف عمل چاہتا ہے، جوہری معاہدے کے فریقین نے اگر معاہدےپر عمل کا مظاہرہ کیا تو ایران بھی عمل کرے گا۔

ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ عالمی جوہری معاہدے کےتحت فریقین نے بہت سے وعدے کئےجنہیں بعد میں توڑا گیا اور ان وعدوں کے برعکس اقدامات اٹھائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران صرف عمل چاہتا ہے، اگر جوہری معاہدے کے فریقین نے معاہدے پر عمل کا مظاہرہ کیا تو ایران بھی کریگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.