ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید النہیان کو دورہ ایران کی باضابطہ دعوت دی ہے۔
ابوظبی میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری نے صدارتی دعوت نامہ یو اے ای کے وزیر مملکت برائے خارجہ خلیفہ شاہین المرار کو دیا۔
2016 کے بعد اب رواں برس اپریل میں ایران نے یو اے ای کیلئے سفیر نامزد کیا تھا جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کا اشارہ ملا۔
یو اے ای کے ایران کے ساتھ کاروباری اور تجارتی تعلقات ایک صدی پہلے سے ہیں۔
خلیجی پانیوں میں سعودی عرب کی توانائی تنصیبات پر حملوں کے بعد عرب امارات نے تہران سے 2019 میں دوبارہ بات چیت شروع کی تھی۔
Comments are closed.