جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایرانی حکومت کو خمیازہ بھگتنا ہوگا، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام کے پاس ایرانی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا یہ بہترین موقع ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ایرانی حکومت کو خمیازہ بھگتنا ہوگا، میں اور اسرائیلی عوام ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔

وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان جمعے کو اسرائیل ایران تنازع پر بات ہوئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ شہری علاقوں پر میزائل داغ کر ایران نے سرخ لکیر پامال کی  ہے۔ 

اسرائیلی حکام کا بتانا ہے کہ ایرانی حملے میں 21 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.