ہفتہ25؍ربیع الاول 1444ھ22؍اکتوبر 2022ء

ایاز امیر کی سابقہ اہلیہ بہو کے قتل میں خود کو معصوم ثابت کرنے میں ناکام

سینئر صحافی ایاز امیر کی سابقہ اہلیہ ثمینہ شاہ خود پر لگنے والے الزامات کو غلط ثابت کرنے میں ناکام رہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

اس دوران ملزمہ ثمینہ شاہ کی درخواست ضمانت خارج ہونے کا تفصیلی حکمنامہ جاری کیا گیا، دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل کی جانب سے جاری کیا گیا۔

صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کے قتل کے کیس میں ملزم شاہ نواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کی ضمانت خارج کر دی گئی جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

عدالتی تفصیلی حکم نامے کے مطابق ملزمہ ثمینہ شاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا کی تھی، ملزمہ ثمینہ شاہ بہو، سارہ کے قتل کے وقت جائے وقوعہ پر موجود تھیں،  ملزمہ نے پولیس کو فوراً رپورٹ کرنے کی زحمت نہیں کی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ثمینہ شاہ اپنے خلاف مقدمے میں الزامات کو غلط ثابت کرنے میں ناکام رہیں، پولیس کی جانب سے کیس کی تفتیش مکمل ہونا ابھی باقی ہے تفتیش میں پولیس کو ملزمہ ثمینہ شاہ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تفصیلی حکم نامے میں کہا ہے کہ اِن وجوہات کی بِنا پر ثمینہ شاہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.