وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج کنونشن میں مختلف سیاسی شخصیات ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج شجاع آباد جائیں گی اور یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز تنظیمی عہدیداروں، سوشل میڈیا، خواتین اور دیگر ونگز کے اجلاسوں میں بھی شریک ہوں گی۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم شجاع آباد، ملتان، بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب کے تمام حصوں میں پارٹی کو متحرک کریں گے۔
Comments are closed.