اسد عمر نے عالمی وبا کورونا وائر س سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک کروڑ 70 لاکھ ویکسین ملنے کا خط موصول ہوگیا ہے، ویکسین فروری سے ملنا شروع ہوجائے گی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کوویکس کی جانب سے ایک کروڑ 70 لاکھ ویکسین ڈوز فراہم کرنے کا خط موصول ہوا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ کورونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہوجائے گی جبکہ 6 ملین ویکسین مارچ تک ملے گی اور تمام خوراکیں اِس سال جون تک مل جائيں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام سترہ ملین ڈوز 2021 کے پہلے نصف میں موصول ہو جائیں گی۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کوویکس سے ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا معاہدہ آٹھ ماہ پہلے کیا تھا۔
Comments are closed.