مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر بلاول بھٹو سمجھتے ہیں کہ الیکشن کے نتائج طے ہوچکے ہیں تو پھر وہ گھر بیٹھیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ خراب کارکردگی کی زمینی حقیقت بلاول بھٹو کے سامنے منہ پھاڑ کر کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 15 سال کے دوران پیپلز پارٹی کا دامن کارکردگی سے خالی رہا ہے۔
اس سے قبل دیر بالا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عوام نے مہنگائی لیگ کا چہرہ دیکھ لیا، شیر تو بلی نکلا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کا مقصد ایک ہی ہے، ن لیگ اقتدار میں آ کر اپنا ذاتی حساب لینا چاہتی ہے۔
Comments are closed.