وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے دھاندلی کا پروگرام بنایا تھا جسے ہم نے ناکام بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن کو بے نقاب کیا ہے ، حق کی جیت ہوگی۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم عمران خان کی قیادت میں جیتیں گے، تاریک قوتوں کو شکست ہوگی۔
خیال رہے کہ سینیٹ کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی کو اپنا اُمیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن اپنے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو اِس عہدے پر دیکھنا چاہتی ہے۔
سینیٹ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اپوزیشن اتحاد کے پاس 51 اراکین کی اکثریت اور حکومتی اتحاد کے پاس 47 اراکین ہیں، تاہم جماعت اسلامی کا ایک ووٹ اور ممکنہ طور پر بی این پی اور اے این پی کا ایک ایک ووٹ انتخابات میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ، لہٰذا اس الیکشن میں ایک ایک ووٹ کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔
Comments are closed.