وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے بائیکاٹ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ ہفتے کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے بائیکاٹ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کے بجائے اعتماد کی قرار داد پیش کیے جانے سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم جو کررہے ہیں وہ آئین و قانون کے مطابق کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن والے جمہوری عمل پر یقین نہیں رکھتے، حزب اختلاف پارلیمانی سرگرمیوں میں دلچسپی ہی نہیں رکھتی۔
Comments are closed.