وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانی 29 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجتے ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق ہونا چاہیے، اپوزیشن کی بات سمجھ نہیں آئی، کیوں اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ جو بھی الیکشن ہارتا ہے کہتا ہے کہ الیکشن منصفانہ نہیں ہوئے۔
فروغ نسیم نے کہا کہ ماڈرن ڈیوائسز کا قانون تو الیکشن ایکٹ میں موجود تھا، ماڈرن ڈیوائسز کا قانون تو ن لیگ نے پاس کیا تھا۔
وزیر قانون نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین بھی ماڈرن ڈیوائس ہے یہ انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہے، خواجہ آصف نے کہا ایف بی آر کی انٹرنیٹ ہیکنک ہوئی ہے، یہاں ای وی ایم میں انٹرنیٹ تو ہے ہی نہیں۔
فروغ نسیم نے کہا کہ ای وی ایم کے جتنے بھی عملی مظاہرے ہوئے ایک بھی غلطی نہیں نکلی، پارلیمنٹ ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت الیکشن کے طریقہ کار دے سکتی ہے۔
Comments are closed.