ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

اپوزیشن کمزور اخلاقی بنیادوں پر کھڑی ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کل اپوزیشن والوں کی باڈی لینگویج ہارے ہوئے جواری کی طرح تھی، اپوزیشن کمزور اخلاقی بنیادوں پر کھڑی ہے، دولت بچانے کےلیے مہم شروع کرنے والوں کو بری طرح ناکامی ہوئی ہے۔

شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مہنگائی کے خلاف جہاد کا اعلان کردیا ہے ، غریبوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے اخلاقیات پرمبنی سیاست کی ہے، تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے اورجمہوریت پریقین رکھتی ہے،جن قوتوں کے ساتھ ہم جنگ لڑ رہے ہیں اس کی نمائندگی پی ڈی ایم کررہی ہے۔

شبلی فراز نے بتایا کہ عوام کی حالت بہترنہ ہوئی اپوزیشن رہنماؤں کی جائیدادوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہوا، پی ٹی آئی نے 1997ء کے انتخابات میں کوئی نشست حاصل نہیں کرسکی،2002ء میں ایک نشست ملی،جبکہ 2008 ء کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، نون لیگ اور پیپلزپارٹی ایک ایک صوبے تک محدود ہوگئی ہیں، جبکہ تحریک انصاف اپنے نظریے کی وجہ سے پورے پاکستان میں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.