وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے کورونا کے قومی چیلنج پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے، ایسے لوگوں کی عقل پرماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوروناکی تیسری لہرسےنمٹنےکیلئے ہر ممکن ضروری اقدام اٹھایاہے،اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اورآکسیجن بیڈز میں اضافہ کیا گیاہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا پر سیاست چمکانے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیاجاسکتا ہے، کورونا میں دکھی انسانیت کو تنہا چھوڑنے والے عناصر خود تنہا ہو چکے ہیں، پی ڈی ایم وبا کے دوران عوامی اجتماعات کرتی رہی اور کوروناپھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
انہوں نے کہا کہ اس سنگدل ٹولے نے پہلے بھی عوام کی زندگیوں پر سیاست چمکائی اوراب بھی کررہےہیں، بے حس اپوزیشن کو عوام کی زندگیوں کی کوئی پرواہ نہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جن لوگوں نےکوروناکےدوران عوام کی زندگیوں کی پرواہ نہیں کی اب خودنشان عبرت بن چکےہیں۔
Comments are closed.