اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا مارچ، دھرنا شور شرابا اور صرف کرپشن بچاؤ مل کر کھاؤ ایجنڈاہے۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شہباز گِل نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کاخاتمہ پی پی کو قبول نہیں،اوچھے ہتھکنڈوں کے بغیر ان کا جیتنا ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی تاریخ ہے، تحریک انصاف کو اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
The post اپوزیشن کا صرف کرپشن بچاؤ مل کر کھاؤ ایجنڈاہے، شہباز گل appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.