وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے مجھے شکلوں سے ہی غدار لگتے ہیں۔ اپوزیشن کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا۔
حکمران اتحاد میں پارلیمانی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم نے کہا کہ دل تو چاہتا ہے کہ یہیں پر خیمہ لگالوں اور سب کو کل یہیں سے اسمبلی لے کر جائیں۔
عمران خان نے اتحادیوں اور اپنی جماعت کے ارکان اسمبلی کے ساتھ بیٹھک کے دوران اپوزیشن جماعتوں پر کھل کر وار کیے۔
اتحادیوں نے دوران اجلاس خوب گلے شکوے کیے پر وزیراعظم عمران خان کا مشکل حالات میں ساتھ نہ چھوڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے بھی اتحادی جماعتوں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Comments are closed.