وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ چند اپوزیشن جماعتوں نے موجودہ حالات میں بھی پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی کوشش کی، انہیں صورت حال کا ادراک کرنا چاہیے تھا۔ اپوزیشن کا تین سالہ ریکارڈ ملکی مفادات سے متصادم رہا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزرا آصف نکئی اور نعمان لنگڑیال نے لاہور میں ملاقات کی، اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو چھوٹی سوچ سے نکل کر وسیع تر قومی مفاد کا خیال رکھنا چاہیے، ملکی مفاد کے خلاف کام کرنا حب الوطنی نہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سیاست کا مقصد اپنی کرپشن کو بچانا ہے، انہوں نے ہر موقع پر منفی سیاست کے ذریعے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔
Comments are closed.