بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن نے بائیکاٹ کااعلان کر کے بزدلی کو فروغ دیا: فیاض چوہان

وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ اپوزیشن نے وزیرِ اعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ کے لیے ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کااعلان کر کے بزدلی اور غیرجمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ کے سلسلے میں وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان ’جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا‘ کی عملی تصویر ہیں۔

فیاض چوہان کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنی ذات سے بالاتر ہو کر اعتماد کا ووٹ لینے کا یہ غیر معمولی فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے اراکین کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج قوم اور پارلیمان اعتماد کے ووٹ سے وزیرِ اعظم عمران خان کا فیصلہ درست ثابت کریں گے۔

پی ٹی آئی کارکنان وزیرِ اعظم عمران خان سے اظہارِ یک جہتی کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ رہے ہیں، جبکہ پارلیمنٹیرینز کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کا سلسلے بھی جاری ہے، سوا 12 بجے دن قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں آج صبح مشترکہ ناشتے کے اہتمام کیا گیا، جس میں وزیرِ اعظم عمران خان بھی شریک ہوئے۔

وفاقی کابینہ کے ارکان، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے ناشتے میں شریک ہوئے۔

اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ق، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کے اراکین کو ناشتے کی دعوت دی گئی تھی۔

ایم کیو ایم کے ارکان ناشتے کے لیے ایک ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ناشتے کی بیٹھک میں حکومت و اتحادی مشترکہ حکمتِ عملی طے ہوئی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس پر سیکیورٹی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.