ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے صوبائی اسمبلی پر حملہ کیا اور اس کا تقدس پامال کیا۔
لیاقت شاہوانی نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن اراکین تھانے میں بیٹھے ہیں،قانون کےتحت ایف آئی آر درج ہوئی اور اب قانون کے تحت ہی واپس ہوسکتی ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ اپوزیشن انفرادی طور پر فنڈز مانگ رہی تھی، جو غیر قانونی تھا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے مفاد کی خاطر اپوزیشن ہٹ دھرمی کا رویہ ترک کرے۔
Comments are closed.