اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کیخلاف تھانا میمن گوٹھ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے رہائشی کی مدعیت میں پاکسان تحریک انصان کے رہنما اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور 70 افراد کے خلاف تھانا میمن گوٹھ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں نقص امن، مالی نقصان پہنچانے، دھمکی دینے اور سرکاری ملازمین پر حملے کی دفعات شامل ہیں۔
وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ ملیر میں غیرقانونی فارم ہاؤس بنائے ہوئے تھے اور حلیم عادل چیخ رہے ہیں کہ ان کے خاندان کے خلاف کارروائی ہوئی ہے جبکہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن چیف جسٹس کے حکم پر کیا جارہا ہے اور ہم کسی کو قانون ہاتھ میں لینے یاغیرقانونی کام کرنے نہیں دیں گے۔
یہ مقدمہ گزشتہ روز فارم ہاؤس کے خلاف کارروائی کے بعد درج کرایا گیا جس میں انسداد تجاوزات کی ٹیم کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا مظاہرین کی جانب سے سرکاری عملے پر پتھراؤ اور گاڑیوں کے شیشے ٹوڑ ڈالے تھے۔
دوسری جانب حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
The post اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کیخلاف مقدمہ درج appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.