وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں لانگ مارچ کا شوق پورا کرلیں، حکومت اِنہیں خوش آمدید کہے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزداہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں بھی کچھ نہیں ہوا، اپوزیشن آج بھی متفق نہیں ہوسکی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایسا ناٹک ہے جس کا کوئی اختتام ہی نہیں، اِن کی ناکامیوں کی لمبی فہرست ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ ایک دوسرے پر کرپشن کیس بنانے، سڑکوں پر گھسیٹنے کا بولنے والے مل کرسینیٹ الیکشن لڑیں گے، ثابت ہوا کہ لوٹ مار اور اقتدار کے لیے یہ سب ایک ہیں۔
Comments are closed.