اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ اپوزیشن جان بوجھ کراداروں اور شخصیات کو متنازع بناناچاہتی ہے،قیاس آرائیوں کی بنیاد پراداروں کی تضحیک ملکی مفادکونقصان پہنچانےکےمترادف ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر اپوزیشن کے پاس شواہد ہیں تو سامنے لائے،پی ڈی ایم پاکستان کےمفادات کوسامنےرکھے،پاکستان میں انتشار پھیلانےکافائدہ بھارت کوہوگا، مظفرآبادمیں جلسوں میں کہناکشمیرکاسوداکردیاکتنی غیرذمے دارانہ گفتگوہے۔
شاہ محمود قریش کا کہنا تھا کہ جوان حالات میں ملک میں انتشارپھیلارہےہیں وہ ملکی مفادات کاتحفظ نہیں کررہے،اس وقت بھارت کااصلی چہرہ دنیاکےسامنےآچکاہے،ہم نےاسپیکرکی سربراہی میں پی ڈی ایم سےکئی ملاقاتیں کیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہاکہ ہماری پوسٹوں،جوانوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنایاجاتاہے،مشرقی سرحدپرباربار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، ای یوڈس انفولیب کی رپورٹ نےبھارت کوپوری طرح بےنقاب کردیا، اقوام متحدہ مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ نےپاکستان کےموقف کی تائید کی۔
The post اپوزیشن جان بوجھ کراداروں کو متنازع بناناچاہتی ہے، وزیر خارجہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.