بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو اپنی قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہوں نے انتخابی نتائج تسلیم نہیں کیے اور نہ ہی وہ نتائج تسلیم کریں گی۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر میں تحریک انصاف کی کامیابی عام آدمی کے وزیراعظم پر غیرمتزلزل اعتماد کا اظہار ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرے، زرداری اور نوازشریف کو لوگ قبول کرنے کو تیار نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ منصفانہ انتخابی عمل مقبوضہ کشمیر کے عوام کو امید اور جلا بخشتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ متبادل قیادت کا وقت ہے محب سے ملاقاتیں کرنیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستیں جیت لیں اور تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.