بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مذاکرات کے لیے بلایا اور گرفتار کرلیا گیا، خرم دستگیر

مسلم لیگ نون کے رہنما خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ نون لیگی رہنماؤں کی گرفتاری پولیس گردی کی بدترین مثال ہے، مذاکرات کے لیے بلایا گیا اور گرفتار کرلیا گیا۔

خرم دستگیر نے وزیر آباد جوڈیشل کمپلیکس میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی یہ نہ بھولے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارا عزم بڑھے گا۔

نون لیگی رہنما عطاء تارڑ کے ساتھ گرفتار تین لیگی کارکنان کی ضمانت بھی منظورکرلی گئی۔

رہنما مسلم لیگ نون نے کہا کہ مقدمہ میں تین ناقابل ضمانت دفعات تھیں، عدالت میں تینوں دفعات ختم ہوئیں اب چالان پیش ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر عزم ہیں کوئی ہمارا راستہ روک کر دکھائے، اب اگر پنجاب حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو نتائج کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.