مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دوں گا۔
میاں محمد شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹ الیکشن میں ووٹنگ کے عمل سے متعلق کہا ہے کہ الیکشن کمیشن شفافیت کو یقینی بنائے، بیلیٹ کے ذریعہ اراکین اپنے ضمیر کا اظہار کریں گے۔
میاں محمد شہبازشریف سے صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کتنے پرامید ہیں کہ کامیابی ہوگی؟
اس پر میاں محمد شہباز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالی جانتا ہے، الیکشن میں جیت کس کی ہو گی، میں نہیں بتا سکتا، میں کوئی نجومی تو نہیں، نہ میں نجومی ہوں نہ میں ولی ہوں۔
انہوں نے موجودہ حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے۔
Comments are closed.