قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے عین وقت پر منسوخ ہونے پر اپنی مایوسی بیان کرنے سے قاصر ہوں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کاش میرے پاس اپنی مایوسی کو بیان کرنے کے لیے الفاظ ہوتے۔
شاہین شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس نہ صرف دنیا کی بہترین سیکورٹی فورس ہے بلکہ بہت سی غیر ملکی ٹیموں نے پاکستان میں اپنے کرکٹ دورے کامیابی سے اور پرامن طریقے سے مکمل کیے ہیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورۂ پاکستان ختم کردیا۔
چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے دورہ جاری رکھنا ممکن نہیں ٹیم واپس جارہی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے آج بتایا کہ انہیں کوئی سیکیورٹی الرٹ موصول ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کردی ہے۔
Comments are closed.