پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپنی اجازت اپنے پاس ہی رکھیں بلکہ محفوظ رکھیں، بہت جلد آپ کو خود اس کی ضرورت پڑنے والی ہے اور آپ کے تو جرائم بھی اصل ہیں۔
مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ اس جعلی اور ووٹ چور وزیرِاعظم کو میں مانتی ہی نہیں، اس وزیراعظم سے کسی قسم کی درخواست کرنے کا سوچنا بھی گناہ ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ آپ سے کہا کس نے میرا نام ای سی ایل سے نکالنے کو اگر مجھے زبردستی باہر بھجوانے کے لیے ڈرامہ رچانا چاہ رہے ہیں تو سن لیں، میں کہیں نہیں جا رہی۔
مریم نواز نے کہا کہ صبح اٹھ کر آپ جہاد پر نہیں جاتے، عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے جاتے ہو، آپ غریب کے منہ سے روٹی اور بیمار سے دوائی چھیننے جاتے ہو، آپ لوگوں کی بجلی اور گیس کے بلوں سے کمر توڑنے جاتے ہو، آپ مظلوموں پر ظلم کرنے جاتے ہو۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو دن دھاڑے اغوا کروانے جاتے ہو اور اسے جہاد کہتے ہو؟۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اپنے بنی گالا کے 300 کنال کے محل سے باہر نکلیں، عمران خان اپنے محل سے نکل کر دیکھیں لوگ کیسے جھولیاں اُٹھا کر بد دُعائیں دے رہے ہیں۔
Comments are closed.