ہفتہ15؍جمادی الاول 1444ھ10؍دسمبر 2022ء

اٹلی کے صدر سرگیو ماتاریلا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اٹلی کے81 سالہ صدر سرگیو ماتاریلا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ایوان صدر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔

صدر سرگیو ماتاریلا کو ہلکے بخار کے ساتھ کورونا کی کچھ علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

ایوان صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر ماتاریلا نے گھر پر تنہائی اختیار کرلی ہے، وہ سرکاری امور گھر سے انجام دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.