اطالوی مردوں کے ایک جوڑے نے چلتی گاڑی میں پھرتی کے ساتھ کم وقت میں ٹائر بدل کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اعلان کیا کہ ڈرائیور مینوئل زولڈان اور ٹائر چینجر گیانلوکا فولکو نے اٹلی میں گنیز ورلڈ ریکارڈ شو کے سیٹ پر چلتی ہوئی گاڑی کا پہیہ صرف 1 منٹ اور 17 سیکنڈ میں تبدیل کرکے ریکارڈ قائم کیا۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مینوئل کار کو ریمپ پر چلا رہے ہیں، یہیں سے گیانلوکا فولکو اندر آیا اور گاڑی کے چلنے کے دوران کھڑکی سے باہر لٹک کر تیزی سے ٹائر تبدیل کیا۔
ترجمان گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس اطالوی جوڑی نے 1 منٹ اور 30 سیکنڈ کے پچھلے ریکارڈ کو توڑا ہے۔
Comments are closed.