اٹلی کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتیاں اُلٹنے سے خاتون اور ان کے شیر خوار بچے سمیت دو افراد ہلاک اور 30 لاپتہ ہوگئے۔
اطالوی کوسٹ گارڈ کے مطابق اٹلی کے جزیرے لیمپیڈوسا کے نزدیک تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبی ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ کشتیاں ڈوبنے سے 2 افراد ہلاک اور 30 لاپتہ ہوگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق کشتیوں کے 57 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔
ادھر دارالحکومت روم سے اطالوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں افریقی ملک آئیوری کوسٹ کی خاتون اور ان کا ایک سالہ بچہ شامل ہیں۔
ڈوبنے والی ایک کشتی میں 48 اور دوسری کشتی میں 42 مسافر سوار تھے، معلوم ہوا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی دونوں کشتیاں تارکین وطن کو لے کر شمالی افریقی ملک تیونس سے یورپ جا رہی تھیں۔
Comments are closed.