بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اٹارنی جنرل آف پاکستان کا سپریم کورٹ کی رائےکاخیر مقدم

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے سپریم کورٹ کے سینیٹ الیکشن  آئین کے تحت کروانے کی رائے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے  تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

 اٹارنی جنرل نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب الیکشن کمیشن 3 مارچ کو انتخابات میں عدالتی رائے پر عمل کرے، عدالت کی بیلٹ کی سیکریسی دائمی نہ ہونے کی رائے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

سپریم کورٹ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے عدالت نے واضح طور پر ٹیکنالوجی کے استعمال کا کہا ہے، ابھی بیلٹ پیپر چھپے نہیں، الیکشن کمیشن بیلٹ پیپر کو شناخت بنا سکتا ہے۔

اٹارنی جنرل کے مطابق سینیٹ الیکشن ترمیمی آرڈیننس عدالتی رائے کے بعد 2021 اب ختم ہوچکا، سینیٹ الیکشن ترمیمی ایکٹ 2021 عدالتی رائے سے مشروط تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.