بھارت میں کورونا وائرس کے علاج کے سلسلے میں درکار آکیسجن کے بدترین بحران کے باوجود ہزاروں آکسیجن کنسنٹریٹرز کسٹم کے گودام میں کلیئرنس کے منتظر ہونے کی خبروں پر دلی ہائی کورٹ نے حکومت سے تفصیلات طلب کرلیں۔
عدالت کے حکم پر سینٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی کنسائنمنٹ موجود نہیں ہے، کسٹم کلیئرنس پر تین ہزار آکسیجن کنسنٹریٹرز کی سوشل میڈیا خبروں پر دوبارہ چیکنگ کی گئی لیکن کسٹم میں ایسی کوئی کنسائنمنٹ موجود نہیں ہے۔
واضح رہے کہ دلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سے چالیس کے قریب کورونا مریض جان سے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک کی جانب سے بھارت کو طبی امداد میں ہزاروں آکسیجن کنسنٹریٹرز بھیجے گئے ہیں۔
Comments are closed.