وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر کسی قسم کے ٹروتھ کمیشن کی ضرورت نہیں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ اس آڈیو ٹیپ کو وہاں لےجائے، جہاں ان کا کیس چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی سوال لندن فلیٹس کی رسیدوں کا ہے، جو اپنی جگہ قائم ہے، تین سال ہوچکے، ن لیگ اپنے کیسز کو میرٹ پر چلنے نہیں دے رہی۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ن لیگی قیادت اپنی رسیدیں دیں، ذرائع پیش کریں اور بری ہوجائیں۔
اس پروگرام میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سینئر سیاستدان رانا ثناء اللّٰہ نے بھی اظہار خیال کیا۔
Comments are closed.