بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس، خورشید شاہ کے بھتیجے جنید شاہ کو باہر جانے کی اجازت

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ پر نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس مختصر سماعت کے بعد احتساب عدالت نے 8 مارچ تک مقدمہ ملتوی کر دیا، عدالت نے مقدمے میں نامزد خورشید شاہ کے بھتیجے جنید شاہ کو ضمانتی مچلکے پر ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔

سکھر کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت میں پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کو ایمبولینس کے ذریعے احتساب عدالت پہنچایا گیا۔

سکھر (بیورورپورٹ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماسید…

 نیب کی جانب سے خورشید شاہ، ان کے بیٹوں رکن صوبائی اسمبلی فرخ شاہ، زیرک شاہ، بھتیجے و داماد صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ سمیت 18 افراد کیخلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن ریفرنس ہے۔

عدالت نے مختصر سماعت کے بعد 8 مارچ تک کیس ملتوی کر دیا ، مقدمے میں نامزد صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کے بھائی جنید شاہ کو ضمانتی مچلکے پر ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.