سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ آفتاب میمن کی ضمانت منظور ہوگئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے آفتاب میمن کےکیس کی سماعت کی اور ضمانت منظور کی۔
ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں آفتاب میمن کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ آفتاب میمن کو دو سال پہلے جعلی اکاؤنٹس کیس میں مارچ 2019ء کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر غیر قانونی الاٹمنٹس کا الزام ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.