بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف زرداری کیخلاف PTI نے توشہ خانے کا ریفرنس دائر کر دیا

توشہ خانے سے تحائف بیچ کر پیسے بنانے کے الزام میں گھرے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی پارٹی نے جوابی وار کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے آصف زرداری کے خلاف توشہ خانے کا ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کوجمع کرایا گیا ہے۔

تحریکِ انصاف کی جانب سے ریفرنس میں آصف علی زرداری کی نا اہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو کے اکاؤنٹ آفیسر عبدالرشید خان نے آصف علی زرداری کی بطور صدر مملکت تنخواہ کا مکمل ریکارڈ پیش کردیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائے گئے ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری کی جانب سے قانون سے انحراف کے شواہد ہیں۔

جمع کرائے گئے ریفرنس میں پاکستان تحریکِ انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے گیلانی دور میں توشہ خانے سے 3 گاڑیاں لیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائے گئے ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آصف زرداری بحیثیت صدر توشہ خانے سے گاڑیاں لینے کے اہل نہیں تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.