سابق صدر آصف علی زرداری عالمی وباء کورونا کا شکار ہو گئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے والد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا بتایا۔
وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی کورونا ویکسین مکمل ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری کو معمولی علامات ہیں، ان کا علاج جاری ہے۔
Comments are closed.