بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف زرداری کا تھر کے عوام سےساتھ دینے پر اظہار تشکر

سابق صدر آصف علی زرداری نے پی پی کی جیت پر  تھر کے عوام سے ساتھ دینے کے لیے اظہار تشکر کیا ہے۔

آصف علی زرداری نے این اے221 تھرپارکر میں ضمنی انتخاب میں سید امیر علی شاہ جیلانی کی جیت پر تھر کے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوا کہ بھٹو شہید اور عوام کا رشتہ اٹوٹ ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ سید امیر علی شاہ جیلانی کی جیت جانثار جیالوں کی محنت کا ثمر ہے، صحت اجازت دیتی تو پارٹی کارکنوں کے ساتھ فتح کا جشن مناتا۔

پیپلزپارٹی کے امیدوار امیرعلی شاہ تریسٹھ ہزار چھ سو چھیالیس ووٹ لے کر آگے ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ انشاءاللّہ تھر ترقی یافتہ علاقہ بنے گا۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار امیرعلی شاہ این اے221 تھرپارکر میں ضمنی انتخاب جیت گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.