بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف زرداری نے یوسف گیلانی کی فتح کا مارجن کم قرار دیدیا

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یوسف رضا گیلانی کی فتح کے مارجن کو کم قرار دیدیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں آصف زرداری نے کہا کہ یوسف گیلانی کے انتخاب میں فتح کا مارجن کم ہے، اسے زیادہ ہونا چاہیے تھا۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ میں اب بھی کہتا ہوں کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت کا مارجن 5 ووٹ کم ہے، ہماری جیت 20 ووٹوں سے ہونی چاہیے تھی جو نہیں ہوسکی۔

انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا الیکشن لڑوانے سے متعلق سوال پر بھی اظہار خیال کیا۔

سابق صدر نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کے حوالے سے پارٹی سوچے گی اور پی ڈی ایم اس معاملے پر حتمی فیصلہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے کچھ بندے میرے پاس آئے تھے وہ اسٹنگ آپریشن کرنا چاہتے تھے لیکن وہ غلط آدمی کے پاس آگئے تھے اور ناکام لوٹے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان نے مجھ ملاقات میں اپنی خواہش کا اظہار کیا تو میں اٹھ گیا اور کہا کہ میری کسی اور سے میٹنگ ہے، اس کے بعد بلاول بھٹو سے کہا کہ یہ فراڈ ہیں انہیں یہاں سے بھگاؤ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.