پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کابینہ کی تشکیل پر مشاورت کی۔
آصف زرداری کی ملاقات مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوئی۔
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آصف زرداری کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کابینہ کی تشکیل پر مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments are closed.