بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں چوہوں کی بھرمار

آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں چوہوں کی بڑی تعداد نے طاعون کی وبا کا خطرہ بڑھا دیا۔

آسٹریلیا کے مشرقی علاقوں میں قحط سالی کے بعد اب فصلوں کی پیداوار شروع ہوئی تو وہاں پر بڑی تعداد میں چوہے بھی آگئے۔

چوہوں کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے طاعون کی بیماری پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کے پیش نظر شہری اپنے منہ پر کپڑے باندھ کر گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔

شہریوں کے مطابق چوہوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے علاقے میں بدبو پھیل گئی ہے، روزانہ کی بنیاد پر شہری سیکڑوں چوہے مارتے ہیں تو اُس سے زیادہ اگلے روز سامنے آجاتے ہیں۔

آسٹریلیا کے تحقیقی ادارے کے محقق اسٹیور ہینرے کا کہنا تھا کہ چوہوں کی بڑی تعداد سے طاعون کی بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اس سے قبل 2011 میں بھی مختلف علاقوں میں اسی صورت حال کا سامنا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.