آسٹریلیا کی طرح قومی کرکٹ ٹیم نے بھی جنوبی افریقہ میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔
پاکستان ٹیم نے بابر اعظم کی قیادت میں جنوبی افریقہ کو تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست دی۔
گرین شرٹس نے 1992 کے ورلڈکپ سے قبل دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ میں انٹری لینے والی جنوبی افریقہ کو پہلی مرتبہ دوطرفہ ون ڈے سیریز میں 2013 میں شکست دی تھی۔
یہ سیریز قومی ٹیم نے پروٹیز کو ان کی ہی سرزمین پر زیر کرکے اپنے نام کی تھی۔
اس فتح کے ساتھ پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ کو اس کی سرزمین پر شکست دینے والی پہلی ایشیائی ٹیم بھی بن گئی تھی۔
تاہم اب اس حالیہ سیریز میں بھی شکست دے کر پاکستان کی پروٹیز کے خلاف ان کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں یہ دوسری کامیابی ہے۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کے علاوہ صرف آسٹریلیا وہ واحد ٹیم ہے جس نے جنوبی افریقہ کو اس کی سرزمین پر 2 یا اس سے زائد مرتبہ شکست دی ہے۔
آسٹریلیا جنوبی افریقہ کے خلاف 1996 میں 7 میچوں کی سیریز میں 3-4 سے کامیاب رہا، اسی طرح 2001 میں بھی 7 میچوں کی سیریز کھیلی گئی جس میں آسٹریلیا نے 1-5 سے کامیاب حاصل کی۔
کینگروز نے پروٹیز کو تیسری مرتبہ 2011 میں تین میچوں کی سیریز میں 1-2 سے زیر کیا تھا۔
خیال رہے کہ بھارت نے جنوبی افریقہ کو اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں صرف ایک ہی مرتبہ شکست دی ہے۔
Comments are closed.